ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائن الیون حملہ:16سال بعد ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی

نائن الیون حملہ:16سال بعد ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی

Wed, 09 Aug 2017 16:50:39    S.O. News Service

نیویارک،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیو یارک کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 11ستمبر سنہ 2001میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اور شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔اس حملے میں ہلاک ہونے والے 2753افراد میں سے یہ 1641ویں شخص ہیں جن کی شناخت ہو پائی ہے۔پیر کو ان کی شناخت کے حوالے سے اعلان سے قبل آخری بار اس حملے میں ہلاک ہونے والے کسی شخص کی شناخت دو سال قبل ہوئی تھی۔حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے آخری بار مارچ 2015میں کسی شخص کی شناخت ہوئی تھی۔ان کی شناخت چیف میڈیکل ایگزیمینر کے نیو یارک سٹی آفس نے کی ہے جو 2001کے بعد سے ملنے والے ڈی این اے کا دوبارہ سے تجزیہ کر رہے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے 1112افراد کی حملے کے 16سال بعد بھی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ 11ستمبر 2001کو دو طیارے نیو یارک سٹی میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرائے تھے جبکہ ایک طیارہ ورجنیا میں پینٹاگون پر اور ایک اور طیارہ پینسلوینیا میں گرا جس کے نتیجے میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔


Share: